عالمی

بھارتی ریاست پنجاب میں بم کی اطلاع پر مسافر ٹرین کو روک دیا گیا

بھارتی ریاست پنجاب میں بم کی اطلاع پر مسافر ٹرین کو روک دیا گیا۔

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس کے سنیئر آفیسر نے منگل کو بتایا کہ فیروز پور پولیس کو فون کال موصول ہوئی کہ جموں سےمغربی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور جانے والی ٹرین کے اندر بم ہے جس پر ٹرین کو پنجاب کے ضلع فیروز پور کےکاسو بیگو ریلوے سٹیشن پر مکمل چیکنگ کے لیے ہنگامی طور پر روک دیا گیا ہے۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مسافروں کو ٹرین سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ ڈاگ سکواڈ ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button