قومی

وفاقی وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کابہادری سے مقابلہ کرتے شہید ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل ابرار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا خیبرپختونخوا پولیس کے کانسٹیبل ابرار حسین کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button