کھیلوں کی دنیا

برطانیہ کے تھامس پڈکاک نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے مائونٹین بائیک سائیکلنگ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا

برطانیہ کے سائیکل سوار اور دفاعی چیمپئن تھامس پڈکاک نے پیرس اولمپک گیمز میں مائونٹین بائیک سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، میزبان سائیکلسٹ وکٹر کوریٹزکی نے چاندی اور جنوبی افریقا کے ایلن ہیدرلی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔

مینز مائونٹین بائیک سائیکلنگ ایونٹ میں برطانیہ کے تھامس پڈکاک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا دفاع کیا اور پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے 35.2 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 26 منٹس اور 22 سیکنڈز میں طے کیا۔ میزبان سائیکلسٹ وکٹر کوریٹزکی نے 9 سیکنڈز کے فرق سے چاندی اور جنوبی افریقا کے ایلن ہیدرلی نے 11 سیکنڈز کے فرق سے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button