کھیلوں کی دنیا

وویمنز ٹی 20ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن بدقسمتی سے گرین شرٹس جیتنے میں ناکام رہی ،ندا ڈار

قومی خواتین ٹیم کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ وویمنز ٹی 20ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن بدقسمتی سے گرین شرٹس جیتنے میں ناکام رہی ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ سری لنکا کے خلاف ہم میچ کو آخری گیند تک لے کر گئے لیکن جیت نہ سکے،نتیجے سے قطع نظر دیکھیں تو ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا،گل فیروزہ اور منیبہ علی کی اننگز قابل ذکر رہی ہیں ۔

ندا ڈار نے کہا کہ بولنگ میں نوجوان بولرز عروب اور طوبیٰ سیریز میں بہت اچھی بولنگ کرتی آئی ہیں،ٹاپ کلاس بولرز میں سعدیہ ۔

نشرہ موجود تھیں ہم نے اپنی بھرپور صلاحیت دکھائی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے،ہمیں اپنی فٹنس بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،ہمیں جو پلان دیے گئے ہم نے ان پر عمل کرنے کی کوشش کی،کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں فائٹنگ اسپرٹ دکھائی،اس ٹورنامنٹ سے ہمیں ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ملی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button