کھیلوں کی دنیا

آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 10نومبر کو کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم ،پرتھ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

میزبان آسٹریلیا نے مہمان پاکستان کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ون دے میچ میں پاکستان ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے کینگروز کو نہ صرف 9 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جاچکے ہیں ۔ کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں برسبین پہنچیں گی جہاں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر ،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گرائونڈجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو بیلریو اوول ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button