کھیلوں کی دنیا

پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ

پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اسطرح بنگلہ دیش اے کو پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہفتہ کو پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق میچ کے دوسرے روزپاکستان شاہینز نے 39 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی تو کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

کامران غلام نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 48 اورطیب طاہر نے 30 رنز بنائے،دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز کا اضافہ کیا۔رپون مونڈل سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے 71 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ رجاء الرحمن راجہ نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔

بنگلہ دیش اے نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 84رنز بنا کر مجموعی طور پر 163رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے محمود الحسن جوئے 39 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، انہوں نے امیت حسن کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔

خرم شہزاد دو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔قبل ازیں بنگلہ دیش اے پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی تھی، محمود الحسن جوئے69 ، آئچ ملا 54رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button