قومی

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات ، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے جمعرات کو ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔جمعرات کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے لئے سعودی عرب پرکشش مارکیٹ ہے،چاہتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیوں کے لئےسعودی عرب میں با آسانی آمدورفت ہو، سعودی عرب پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کو ویزا کے حصول میں آسانیاں اور سپورٹ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے میدان میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں مکمل تعاون کرے گا، پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو ویزا کے حصول اور آمدورفت میں سپورٹ فراہم کریں گے۔

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button