ٹاپ نیوز

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر مارک بریسٹو نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں کانکنی اور صوبے میں جاری معاونتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سی ای او اور صدر بیرک گولڈ کارپوریشن مسٹر مارک بریسٹو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے کوشاں ہیں ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو موثر سیکورٹی و تحفظ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے عالمی و قومی منصوبوں سے بلوچستان اور پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے لئے لیویز فورس میں بھرتی کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے فلاحی کاموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،موثر کمیونیکیشن اسٹریٹیجی تشکیل دےکر فلاح عامہ کے منصوبوں کو اجاگر کیا جانا چاہئے۔

فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و سی ای او نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور بیرک گولڈ اشتراکی کاوشوں کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button