عالمی

چینی خلائی مشن کی طرف سے چاند سے لائے گئے نمونے تحقیق کے لئے ماہرین کے حوالے

چین کے چینگ ای-6 خلائی مشن کی طرف سے چاند سے لائے گئے نمونے تحقیق کے لئے ماہرین کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ شنہوا نے چین کی قومی خلائی انتظامیہ کے حوالہ سے جمعہ کو بتایا کہ یہ نمونے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چینی محققین کی ٹیموں کے حوالے کئے گئے۔

چینی خلائی مشن نے چاند کے زمین سے اوجھل حصے سے 1,935.3 گرام نمونے اکٹھے کئے ۔محققین طے شدہ پروگرام کے مطابق چاند کے نمونوں کو محفوظ کرنے اور ان کی پروسیسنگ کریں گے اور ان پر سائنسی تحقیق کا کام شروع کریں گے۔چینگ ای۔6 خلائی مشن زمین سے روانگی کے 53 دن بعد چاند سے روبوٹک آرم اور ڈرلنگ کر کے حاصل کئے گئے نمونے لے کر 25 جون کو چین کے خود مختار علاقے منگولیا میں اترا تھا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button