کھیلوں کی دنیا

یورپین فٹ بال چیمپئن شپ ، پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا

یورپین فٹ بال چیمپئن شپ میں گروپ رائونڈ کے اختتام پر پری کوارٹر فائنل رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگا،گروپ رائونڈ ختم ہونے کے بعد پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے ۔چیمپئن شپ میں شامل 24 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل ہوچکی ہیں۔ چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے والی ٹیموں میں سپین ،جارجیا،میزبان جرمنی،ڈنمارک،پرتگال،سلووینیا، فرانس،بیلجیم،رومانیہ ،نیدرلینڈز،آسٹریا،ت رکی،انگلینڈ، سلوواکیہ،سوئٹزرلینڈ اور اٹلی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا ٹاپ 16 رائونڈ 30 جون سے شروع ہوگاجس کا پہلا میچ سپین اور جارجیا کی ٹیموں کے درمیان رائن انرجی سٹیڈیون کولون میں کھیلا جائے گا

جبکہ 30 جون کو دوسرا میزبان جرمنی اور ڈنمارک کی ٹیموں کے درمیان ایرینا اوف شالکے گیلسن کرچن میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 5 اور 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی جبکہ دوسرا 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button