قومی

نادرا اور کے الیکٹرک کےدرمیان شناختی تصدیق کی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

نادرا اور کے الیکٹرک کےدرمیان شناختی تصدیق کی خدمات کی فراہمی کا معاہدہ طے گیا ہے ۔نادرا، کے الیکٹرک کو صارفین کے کوائف کی تصدیق کے لئے محفوظ اور موثر خدمات فراہم کرے گا۔ ترجمان نادرا کے مطابق نادرا خدمات کی بدولت شہریوں کو نئے کنکشن کے حصول اور میٹر کی اپنے نام پر منتقلی میں مدد ملے گی۔رجسٹرڈ فائلرز اپنا شناختی کارڈ نمبر متعلقہ کے الیکٹرک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک بھی کر سکیں گے ۔

کے الیکٹرک سروس سنٹرز میں صارفین کی شناخت کی تصدیق انگلیوں کے نشانات سے کی جائے گی ۔آن لائن درخواستوں پر ویب سائٹ کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی ۔نادرا سہولیات کی بدولت کے الیکٹرک کو اپنی خدمات کی فراہمی اور شفافیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔معاہدے کا مقصد سکیورٹی اقدامات کو مستحکم بنانا، دھوکہ دہی کی روک تھام کرنا اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button