کھیلوں کی دنیا

باربورا کریجکووا اور لورا سیگمنڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا سیگمنڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ اے ٹی پی ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔

باربورا کریجکووا اور لورا سیگمنڈ پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کی حریف ٹینس کھلاڑی لیلہ اینی فرنینڈز اور ان کی جاپان کی جوڑی دار اینا شیبہارا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button