قومی

وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کے لئے سنجیدہ آفر دی ہے، عمران خان کی جانب سے مثبت جواب آیا تو ان کی رہائی سمیت ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے، خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کے لئے سنجیدہ آفر دی ہے، عمران خان کی جانب سے مثبت جواب آیا تو ان کی رہائی سمیت ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی سنجیدہ آفر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے جب شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ت تب بھی انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی جس کے جواب میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیاگیا تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مذاکرات کا مثبت جواب آیا تو عمران خان کی رہائی سمیت ہر معاملے پر بات ہو سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button