قومی

معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی،یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مالیاتی لین دین کو ڈیجیٹل کرنے کے دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ترسیلات زر وطن بھیجنے کے لیے قانونی ذرائع اختیار کریں۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق وہ بدھ کو سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران "کوئیک پے ” آن لائن ادائیگیوں کی خدمات کے پلیٹ فارم کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

فیصل ترمذی نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی لین دین کے لیے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنے سے صارفین کو آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ ترسیلات بھیجنے اور ہر قسم کی مالیاتی منتقلی کے لیے باضابطہ چینلز کا استعمال کریں کیونکہ یہ قومی معیشت کو سہارا دینے کے علاوہ مالیاتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ "کوئیک پے”کے بانیان ثاقب علی کاظمی اور ارباب علی خان نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کوئیک پے – یو اے ای ایپ ملک کے عوام کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی تارکین وطن کی کمیونٹی کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے۔

اس سے صارفین اپنے یو اے ای کے جاری کردہ کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی بلوں کے ساتھ یو اے ای کے بل بھی ادا کر سکیں گے۔سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ان کی آسانی اور مدد کے لیے ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد، ایکسچینج کمپنیوں کے اراکین ، مینا فن ٹیک ایسوسی ایشن اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button