عالمی

چین کا خلائی مشن چینگ ای ۔ 6 چاند کی زمین کی اوجھل سطح سے نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچ گیا

چین کا خلائی مشن چینگ ای ۔ 6 اپنے 53 روزہ مشن میں چاند کی زمین کی اوجھل سطح سے نمونے لے کر منگل کو واپس زمین پر پہنچ گیا۔ خلائی مشن کا لینڈنگ ماڈیول منگولیا میں پہلے سے طے شدہ جگہ پر مقامی وقت کے مطابق دن2 بج کر 7 منٹ پر اترا، چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن نے مشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔ چینی ماہرین کےمطابق خلائی مشن کی طرف سے چاند سے لایا گیا مواد ہمیں چاند کے بننے اوراس پر ہو نے والے ارتقائی عمل بارے معلومات فراہم کر سکتا ہے۔پاکستان کا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ بھی چینگ ای۔ 6 کے ذریعے چاند کے گرد مدار میں کامیابی سے چھوڑا گیا تھا۔

چین کے سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی سائنسدانوں اور ماہرین کو خلائی مشن کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ یہ خلائی مشن 3 مئی کو ہینان کے جزیرے کے ایک خلائی مرکز سے روانہ ہو ا تھا اور تقریباً ایک ماہ بعد چاند کے قطب جنوبی میں آیٹکن بسین میں اترا۔خلائی مشن نے نمونے لینے کے لیے ایک ڈرل اور روبوٹک بازو کا استعمال کیا، مارک کی ہوئی سطح کی تصاویر لیں اور چاند کی سطح پر بیسالٹ سے بنا چینی پرچم نصب کیا ۔چین نے 2030 تک چاند پر ایک انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ چاند کی سطح پر بیس بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button