کاروباری

ایم ایس ایم ایز سے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر سٹیٹ بینک میں27 جون کو سیمینار منعقد ہوگا

سٹیٹ بنک آف پاکستان میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز ( ایم ایس ایم ایز ) سے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر 27 جون کو سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ ’’ایم ایس ایم ای مالیات: شمولیتی نمو کا محرک‘‘ کے عنوان سے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔ تقریب کے دوران سٹیٹ بینک اور مالی ادارے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کو قرضوں میں پائیدار اضافے کےذریعے اس شعبے کی ترقی کو تقویت اور تحریک دینے کے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کریں گے۔

شمولیت پر مبنی نمو کے حصول میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کے کلیدی کردار کو بھرپور جذبے اورعزم کے ساتھ سراہنے کی خاطر یہ دن منانے کے لئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی تا کہ نمایاں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز ، بینکوں اور علاقائی تجارتی تنظیموں کو شرکت اور اس شعبے کی نمو کو تحریک دینےکی خاطر شراکت داریاں بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔ اسی طرح مالی ادارے بھی مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کا دن منانے کے لیے سوشل میڈیا مہمات، صدر دفاتر، علاقائی دفاتر میں تقریبات کے انعقاد اور ایم ایس ایم ایز کے لیے مشاورتی کلینکس منعقد کر کے اس دن کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button