قومی

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سفیر عمران احمد صدیقی کا سرمایہ کاری کیلئے علاقائی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل)سفیر عمران احمد صدیقی نے ٹیکنالوجی زونز کے مواقع سے استفادہ ،انسانی وسائل کی استعداد کاروفنانسنگ تک رسائی میں اضافہ اور اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے ذریعے علاقائی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

وزارت خارجہ نے منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے 24 جون 2024 کو تہران میں منعقدہ ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 19ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سفیر عمران صدیقی نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں غیر ملکی تسلط اور مظالم کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایشیا میں ذیلی علاقائی مکالمے اور تعاون کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button