عالمی

غزہ کو فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جائے گا، جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کو کسی بھی صورت فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جائے گا، وہاں جنگ جاری رہے گی اور لبنانی سرحد پر بھی جلد اسرائیلی فوج دوبارہ تعینات کر دی جائے گی۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویوں میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں لڑائی کا شدید مرحلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ ختم ہونے والی ہے، یہ جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسرائیلی فوج جلد ہی اس سرحد پر اپنے دستوں کو دوبارہ تعینات کرنے کے قابل ہو جائے گی ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس خیال کو بھی مسترد کر دیا کہ غزہ کا انتظام مغربی کنارے میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست قائم کرنے یا اسے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لیے کسی قیمت پر تیار نہیں ہوں گے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ خطے کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں ایک سول انتظامیہ قائم کر لیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button