کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ کل( بدھ کو )ریور سائیڈ گراؤنڈ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دورے کا آغاز26جون کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ سے ہوگا جو ریور سائیڈ گراؤنڈ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دوسرا ون ڈے میچ 29 جون کو نیو روڈ ورسیسٹر میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جولائی کو کائونٹی گرائونڈ برسٹل میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی جبکہ میزبان انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہیتھر نائٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں سائوتھمپٹن پہنچیں گی جہاں 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جولائی کو کھیلا جائے گا،دوسرا 9جولائی کو ہوو میں ، تیسرا ٹی 20 میچ 11جولائی کو کینٹربری کے مقام پر ،چوتھا 13جولائی کو کیننگٹن اوول لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جولائی کو لارڈز لندن میں کھیلا جائے گا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button