کھیلوں کی دنیا

ترکی میں ہونے والے ہاکی توڑنا منٹ میں حصہ لینے کے لیے سرگودھا کی تین خواتین کھلاڑی ترکی روانہ

ترکی میں ہونے والے ہاکی ٹورنا منٹ میں حصہ لینے کے لیے سرگودھا سے تعلق رکھنے والی تین ہاکی کی خواتین کھلاڑی صلہ اشرف، آمنہ تبسم اور ماریہ مہک ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا روشن ِضمیر کالرو کے ہمراہ ترکی روانہ ہوگئیں۔یہ خواتین کھلاڑی پاکستان ہاکی بورڈ کی جانب سے ترکی میں ہونے والے ہاکی توڑنا منٹ میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ روشن ِضمیر کالرو کا کہنا تھا کہ سرگودھا سے تین خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا پاکستان ہاکی ٹیم میں شامل ہو کر ترکی میں ہاکی ٹورنامنٹ کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں اور اس کا تمام تر کریڈیٹ چیئرمین تعلیمی بورڈو کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اور سیکرٹری تعلیمی بورڈ سید ابو الحسن نقوی کو جاتا ہے جنہوں نے ان تین کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کے تمام واجبات بروقت ادا کیے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سرگودھا سے جانے والی خواتین ہاکی کھلاڑی ٹیم میں نمایاں کردار ادا کریں گی اور آئندہ بھی تعلیمی بورڈ سرگودھا کھیلوں کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرتا رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button