کھیلوں کی دنیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ شائی ہوپ نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 82 رنز بنائے ، روسٹن چیز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

گزشتہ روز برج ٹاؤن ، بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں امریکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اینڈریز گوس 29 ، نتیش کمار 20 اور ملند کمار 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرے رسل اور روسٹن چیز نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف شائی ہوپ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ، شائی ہوپ نے 39 گیندوں پر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی سپر ایٹ مرحلے میں دو میچ کھیل کر پہلی کامیابی ہے ، پہلے میچ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button