قومی

عیدالاضحیٰ پر خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

چئیرمین سی ڈی اے نے عیدالاضحیٰ پر خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اوراسلام آباد میں صفائی کا بہترین انتظام کرنے والے سی ڈی اے ورکرز کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے والے سینٹری ورکرز مبارکباد اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں

تمام محکموں کے مثالی رابطے اور باہمی تعاون سےاسلام آباد کو سب سے زیادہ صاف شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا، شہریوں اور شہر کی خدمت کرنے والےملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی ہر سطح پر کی جائے گی۔استقبالیہ میں چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ستقبالیہ میں عید الاضحیٰ پر خدمات سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرسی ڈی اے سینیٹری ورکرز نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اپنے افسران کے ساتھ بیٹھا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں۔چئیرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اور ہمارے ہیروز سینیٹری ورکرز نے جس جان فشانی سے کام کیا اسکی مثال نہیں، اسلام آباد زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی عزت اور خوبصورتی کے لئے تن، من دھن کی قربانی لگانے کے لیے کام کیا گیا

اللہ نے ہم سب کی عزت رکھی اور اسلام آباد کا نام ایک یونٹ کے طور پر ابھرا، چیئرمین سی ڈی اے نےپہلی دفعہ آپکی محنت کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے سب کو شاباش دی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے اس تقریب کا انعقاد گیا،سینیٹری ورکرز کی وجہ سے اسلام آباد کی عزت میں اضافہ ہوا اس لئے یہ ہمیشہ ہماری آنکھ کا تارا ہیں۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈویلپمنٹ کا کام عید کے ایام میں بھی جاری رہا جس سے ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے

سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز متعارف کرانے سے آپریشن کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنٹری ورکرز کی خدمات کو سہرایا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر بتایا کہ ہمارے ان گمنام ہیروز منظروعام پر لانے پر چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد مبارکباد کے مستحق ہیں۔شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ورکرز نے نہ دن دیکھا نہ رات, نہ خوشیاں دیکھیں صرف خدمت میں مصروف رہے۔میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے ان ورکرز اور ان کی فیملز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button