قومی

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے سی ای او ہواوے کی ملاقات ،اسلام آباد ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، سکلز ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پاکستان کے سی ای او ایتھن سن نے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، سکلز ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔

جمعرات کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہاکہ موجودہ حکومت انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ٹریننگ دے رہے ہیں ،اس حوالے سے ہواوے کا بڑا اہم کردار ہے۔ہواوے اسلام آباد ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ میں کردار ادا کرے، ہواوے سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں کے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنے کے لیے پروگرام شروع کرے، ہواوے گورنمنٹ ایمپلائز کے لیے بھی ٹریننگ پروگرام شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ہواوے ون سٹاپ سروس پلیٹ فارم لانچ کرنے میں معاونت کرے جس کے ذریعے کاروبار کی رجسٹریشن میں آسانی ہو بلکہ عام آدمی کو تیز ترین سہولیات پہنچائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، اس حوالے سے ہواوے پاکستان میں سیف سٹیز کے قیام میں تعاون کرے۔ ملاقات میں دور دراز علاقوں خصوصا آزاد کشمیر کے لوگوں کے لیے سمارٹ ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سی ای او ہواوے نے کہا کہ ہواوے پاکستان میں آئی سی ٹی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button