عالمی

برطانیہ کی لیبر پارٹی کا 4 جولائی کے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ کی لیبر پارٹی نےاعلان کیا کہ وہ 4 جولائی کو ملک میں ہونے والے انتخابات کے دوران کامیابی پر حکومت میں آنے کے بعد مشرق وسطی میں نئے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گی۔

اردو نیوز کے مطابق 4 جولائی کو ہونے والے برطانوی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی اپنے حریفوں سے بہت آگے ہے۔لیبر پارٹی کے منشور میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔ ہم ایک نئے امن عمل میں حصہ ڈالنے کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو دو ریاستی حل پر منتج ہو جس میں محفوظ اسرائیل اور آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ساتھ ساتھ ہو۔

موجودہ کنزرویٹیو پارٹی کی حکومت نے پہلے کہا تھا کہ وہ امن عمل سے پہلے باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرے گی۔ حکومت نے کہا تھا کہ مغربی کنارے اور غزہ کے فلسطینیوں کو ایک قابل اعتبار فلسطینی ریاست اور نئے مستقبل کا سیاسی تناظر فراہم کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button