عالمی

یوکرین کے معدنی ذخائر کی قیمت کا اندازہ 100 سے 120 کھرب ڈالر ہے ، امریکی سینیٹر لنزے گراہم

امریکی سینیٹرلنزے گراہم نے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود معدنیا ت کے ذخائر کی قیمت کا اندازہ 100 سے 120 کھرب ڈالر ہے اور یوکرین پر ممکنہ روسی کنٹرول نہ صرف روس کو مالا مال کردے گا بلکہ اسے یوکرین سے نکالی گئی معدنیات چین کو فراہم کرنے کے قابل بھی بنا دے گا۔

سی بی ایس کے پروگرام ’’فیس دا نیشن‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے لنزے گراہم نے کہا کہ اپنی سرزمین پر موجود ان معدنی ذخائر پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے میں کامیابی کی صورت میں یوکرین پورے یورپ کا امیر ترین ملک اور امریکا کا بہترین کاروباری شراکت دار بن سکتا ہے اس لئے امریکا یوکرین کی جنگ ہارنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین انتہائی ضروری معدنیات اور گیس کے ذخائر کی وجہ سے امریکا کے لئے قیمتی اثاثوں کا مجموعہ ہے۔واضح رہے کہ یوکرین میں موجود معدنیا ت کے ذخائر سمارٹ فون اور لیپ ٹاپس جیسے ہائی ٹیک آلات کے ساتھ ساتھ ونڈ ٹربائینز، الیکٹرک گاڑیاں اور سولر پینل بنانے میں استعمال ہونے کی وجہ سے بے حد قیمتی ہیں اور امریکا کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک کے لئے ان معدنیات کے حوالے سے چین پر اپنا انحصار کم کرنے کے لئے بے حد اہمیت کے حامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button