کھیلوں کی دنیا

کارلوس الکاراز،جینک سنر،آندرے روبلوف اور سٹیفانوس فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز،اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر،روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف اور یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورینکااور میزبان ٹینس سٹار رچرڈ گیسکٹ دوسرے رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے جیسپر ڈی جونگ کو 3-6، 4-6،6-2، 2-6 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،اٹلی کے جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف میزبان ٹینس کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کوسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ،

انہوں نے دوسرے رائونڈ میچ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی پیڈرو مارٹینز پورٹرو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 3-6 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے جرمنی کے ٹینس کھلاڑی ڈینیل آلٹمیئر کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سٹیفانوس کی فتح کا سکور 3-6، 2-6، 7-6(7-2) اور 4-6 تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button