عالمی

عام شہریوں کا تحفظ کیا جائے، رفح حملے کے بعد بائیڈن کا اسرائیل سے مطالبہ

اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح پر حملے اور درجنوں افراد کی ہلاکت کی بعد جو بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ رائٹرز کے مطابق رفح پر حملے کے بعد چند ساتھی ڈیموکریٹس نے بھی بائیڈن انتظامیہ سے اسرائیل کو فوجی سامان کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔نیشل سکیورٹی کونسل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے

کہ اسرائیل کو حماس کے پیچھے جانے کا حق ہے اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس میں حماس کے دو سینیئر بھی ہلاک ہوئے جو عام اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے، مگر جیسا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ اسرائیل کو وہ تمام احتیاطی اقدامات کرنے چاہییں جن سے عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button