عالمی

رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملے ہولناک ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہاکہ رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملے ہولناک ہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے الاونرا نے کہا ہے کہ رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملوں کی اطلاعات ’ہولناک‘ ہیں۔پیر کو الاونروا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح سے پناہ گزین خاندانوں پر مزید حملوں کی معلومات ہولناک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ غزہ زمین پر دوزخ ہے۔مزید کہا گیاکہ رواں ماہ اسرائیلی کارروائیوں سے بچنے کے لیے غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی نے رفح میں پناہ لی تھی۔ رفح میں اب بھی لاکھوں لوگ موجود ہیں جبکہ بہت سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button