عالمی

چین کا ارکان کانگرس کے دورہ تائیوان پر امریکاکو انتباہ

چین نے امریکی ارکان کانگرس کے دورہ تائیوان پرامریکا کو خبردار کیا ہے۔تاس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے تائیوان جزیرے کی انتظامیہ کے ساتھ امریکی ارکان کانگرس کے دورے اور باضابطہ رابطوں پر امریکا کو انتباہ کیا ہے۔انہوں نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی فریق نے تائیوان کے ساتھ سرکاری روابط برقرار نہ رکھنے کے اپنے وعدے توڑ دیئے ہیں اور وہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کوہمارے خلاف مشتعل کر رہا ہے جس کو چین واضح طور پر مسترد کر تا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی ارکان کانگرس تائیوان کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں اور چین کی اندرونی سیاست میں مداخلت کرنے اور تائیوان میں علیحدگی پسند قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ سے گریز کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس طرح کے اقدامات سے امریکا چین تعلقات کواور تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button