قومی

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کا عزم

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ سیکٹر ایف 14/15 کی الاٹمنٹ پالیسی سے متعلق دلائل سپریم کورٹ آف پاکستان میں مکمل ہو چکے ہیں اور سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں سنایا جانا متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی الاٹمنٹ پالیسی کیس کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرنے میں رہنمائی اور تعاون پر وفاقی وزیر اور سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ ورکس، اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایگزیکٹو بورڈ کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاٹیوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اورفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ پر ان کا غیر متزلزل اعتماد انتہائی قابل ستائش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قابل قدر الاٹیوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے دن رات فعال اور بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button