قومی

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال کے بارے میں بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا ہے، ہم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے پیارے بھائی متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان کیلئے ان کی گرمجوشی اور محبت کے لئے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دوطرفہ تعاون کے اہم پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال کے بارے میں بھی نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت پر ان کا ہائینس کا مشکور ہوں،ہم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے قریبی کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button