قومی

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات

وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر دفاع نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے متعدد فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی بھرپور حمایت کو سراہا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دفاعی تعاون میں اضافہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو ہے جس کی خصوصیات مشترکہ پروجیکٹس، مشترکہ مشقیں اور فوجی تربیت ہیں۔دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button