قومی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم(کل) کامسٹیک۔فسلطین سکالرشپ پروگرام کا اجرا کریں گے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کورآرڈنیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد رابعی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے دیگر رکن ممالک کے سفیروں کے ہمراہ کل(منگل کو )یہاں کامسٹیک ہیڈکوارٹر میں کامسٹیک۔فسلطین سکالرشپ پروگرام کا اجرا کریں گے۔

کامسٹیک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ منصوبہ 2021 میں کامسٹیک نے ایپ سیپ کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا اور اب تک 95 فلسطینی نوجوان یہ سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں جن میں سے بیشتر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ تقریب میں فلسطینی طلبہ، وزارت خارجہ کے عہدیدران، مختلف وزراتوں کے حکام، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور اقوام متحدہ کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button