عالمی

امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کر دے،چین

چین نے تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ خبر رساں شنہوا کے مطابق ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ژو فینگلیان نے بدھ کو امریکا پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین۔امریکا کے 3اعلامیوں کی سختی سے پابندی کرے اور فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کر ے۔

انہوں نے تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کو بھی خبردار کیا کہ ان کے آزادی کے ایجنڈے کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے اور طاقت کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کی ان کی کوششیں تائیوان کو خطرناک طور پر جنگ کے قریب لے جائیں گی اور تائیوان کے دسوتوں کو خطرے میں ڈالے گی۔ انہوں نے یہ ریمارکس تائیوان کو تقریباً 75 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کی امریکی حکومت کی حالیہ منظوری پر تبصرہ کرتے ہوئے دیئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button