قومی

سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا، وزریر اعلیٰ ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بدھ کی صبح وزریر اعلیٰ ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق اس موقع پرچیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار،صوبائی سیکریٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔نو منتخب وزیراعلی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سلامی کے بعد چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم،آئی جی سندھ رفعت مختار سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔جس کے بعد امن امان کے پہلے اجلاس کے صدارت بھی کی۔ سید مراد علی شاہ صبح 7.45 پر وزیراعلیٰ ہائوس پہنچ گئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button