کاروباری

امید ہے کہ نئی حکومت تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پیشرفت کرے گی،صدر انجمن تاجران

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ امید ہے نئی حکومت تاجروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پیشرفت کرے گی ، معیشت سے متعلق مشاورت سے فیصلے کئے جانے چاہئیں اس کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

اتوار کو اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں نئی آنے والی حکومت سے مطالبہ ہوگا کہ صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے ، انار کلی سمیت دیگر تجارتی مراکز میں پارکنگ کے مسائل انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجروں کے دیگر بھی بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنا نا گزیر ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button