ٹاپ نیوزعالمی

’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘، اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی فوجی اہلکار کی خود سوزی

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی فوجی اہلکار نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کی، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

اردونیوز کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نےبتایا کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی فوجی اہلکار نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود سوزی کی، آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ امریکی فضائیہ کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ متاثرہ شخص ایئرمین ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق فوجی یونیفارم پہنے شخص نے انٹرنیٹ پر جاری لائیو وڈیو میں کہا کہ وہ اب نسل کشی میں ملوث نہیں ہو گا، اس کے بعد اس نے خود پر تیل چھڑکا اور ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے خود کو آگ لگا دی۔ پولیس اور دیگر ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button