عالمی

نجی امریکی کمپنی انٹوایٹو مشینز نے اپنا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتار دیا

نجی امریکی کمپنی انٹوایٹو مشینز نے اپنا خلائی مشن کامیابی کے ساتھ چاند کےجنوبی قطب پر اتار دیا ہے۔ نووا ۔ سی نام کے لینڈر کی لمبائی 13 فٹ اور چوڑائی 5 فٹ ہے اور وزن تقریباً 1.9 ٹن ہے۔ یہ ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کے فالکن ۔9 راکٹ کے ذریعے گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے کیپ کیناورل لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا ۔

لینڈنگ کے بعد ماہرین کی ٹیم کو ڈیوائس کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں تقریباً 10-15 منٹ لگے۔اس مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر لے جانے والے سامان کا مقصد انسانوں کے مشن اور چاند کی سطح پر پائیدار انسانی موجودگی کی بنیاد رکھنا ہے۔یہ گزشتہ 50 سال کے دوران چاند پر اترنے والا پہلا خلائی مشن ہے۔

نووا۔سی اوڈیسیوس لینڈر کا ہدف چاند کے قطب جنوبی سے 186 میل کے فاصلے پر مالاپرٹ اے نامی گڑھے کے قریب اترا یہ قطب جنوبی پر چاند کی رات ڈھلنے سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے تک کام کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button