کاروباری

ملک میں کھادوں کی درآمد میں سات ماہ کے دوران 2.81 فیصد کمی

ملک میں کھادوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2.81 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری 2024ء تک کی مدت میں 990686 میٹرک ٹن کھادوں کی درآمدات پر 493.61 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.81 فیصد کم ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 746595 میٹرک ٹن کھادوں کی درآمدات پر 507.86 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 20996 میٹرک ٹن کیڑے مار ادویات کی درآمد ریکارڈ کی گئی جس پر 112.10 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 22246 میٹرک ٹن کیڑے مار ادویات کی درآمدات پر 114.52 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں 12.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر 5.079 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی اور دیگر کیمیکلز کی درآمدات پر 5.82 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button