قومی

پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں شروع ہو گیا

پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں شروع ہو گیا جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے محمد ایوب جمالی نے کیا۔21 فروری کو ہر سال پوری دنیا میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اسی سلسلہ میں پاکستان میں 2016 سے مادری زبانوں کا عالمی دن انڈس کلچرل فورم کے زیراہتمام اسلام آ باد میں منایا جاتا ہے۔

اس سال انڈس کلچرل فورم نے پی این سی اے کے اشتراک سے یہ تین روزہ ادبی میلہ منعقد کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں مادری زبانوں کا فروغ اور نئی نسل کو ان کی مادری زبانوں کی اہمیت کے متعلق آگاہی دینا ہے۔18 فروری تک جاری رہنے والے میلے میں مختلف سیشنز منعقد کیے جائیں گے جن میں مختلف صوبوں کے نمائندے شرکت کریں گے جبکہ موسیقی اور ثقافتی رقص بھی پیش کیا جائے گا۔ میلے کے اختتام پر نامور شخصیات کو خراج تحسین اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button