عالمی

غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کے منتظر ہیں ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کے منتظر ہیں ۔
@
چینی میڈیا کے مطابق یومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی سے متعلق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے عبوری اقدامات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگ وین بین نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے، ہم شہریوں کو نقصان پہنچانے کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کا منتظر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button