عالمی

چین ،آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے آسٹریلیا کے گورنر ہرلی کو آسٹریلیا کے قومی دن پر مبارکباد کے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سال دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ایک صحت مند، مستحکم اور تعمیری چین-آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں، علاقائی ممالک کی مشترکہ توقعات پر پورا اترتے ہیں اور عالمی امن اور ترقی کے تاریخی رجحان کے مطابق ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دس سال قبل دونوں ممالک نے ایک جامع اسٹرٹیجک شراکت داری قائم کی تھی۔ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہوتے ہوئے، دونوں فریقوں کو باہمی احترام، مساوی سلوک، اختلافات کو محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیادوں کی تلاش اور باہمی فائدے اورتعاون کے اصولوں کو برقرار رکھنا چاہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button