عالمی

ترکیہ کی سویڈن کی رکنیت کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں، سٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا کہ وہ ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور سویڈن کے اتحادی بننے سے میثاق مزید مضبوط بنے گا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق سٹولٹن برگ نے ایکس پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ہونے والی فون گفتگو بارے میں ایک پوسٹ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی ہوئی ہے اور وہ ترکیہ کی سویڈن کی رکنیت کی منظوری کا خیرمقدم کرتےہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ کے جائز سکیورٹی خدشات دور ہو گئے ہیں اور سویڈن کی شراکت سے، ترکیہ اور نیٹو مزید طاقت ور ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button