قومی

پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے پہلے روز کے مذاکرات ختم

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دن پاکستان نے بھارت کے تین متنازع آبی منصوبوں کے ڈیزائن پراعتراض اٹھایا، پاکستانی وفد نے پکال دل، لوئرکینلائی اور میار کا دورہ کرانے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی وفد نے کہا کہ منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا جائزہ لیں گے لیکن دوروں کے لیے ابھی حالات سازگار نہیں ۔

دوسال بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمشنر مذاکرات ہوئے، ذرائع کے مطابق پاکستان کے مطالبے پر بھارت نے سیلاب سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے دور روزہ مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button