کاروباری

زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر2.375ارب ڈالر اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری مالی سال کے آغازسے اب تک مجموعی طورپر2.375ارب ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 13.997ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم9.390ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.607ارب ڈالرتھا،

20دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائرکاحجم 16.372ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم11.854ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.518ارب ڈالرتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازسےاب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر2.464ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 89ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button