کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) آکلینڈ میں کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (ہفتہ کو)ایڈن پارک، آکلینڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا،میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سری لنکن ٹیم پر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، کیوی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 113رنز سے ہرایا تھا۔

اس سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان سری لنکن ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان نیوزی لینڈ نے آئی لینڈرز کو 1-2 سے شکست دی تھی جبکہ ون ڈے سیریز کے اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں میزبان ٹیم فتح حاصل کرچکی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کریں گے جبکہ سری لنکن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں چارتھ اسالنکا لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جنوری کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button