عالمی
ٹرمپ کی درخواست مسترد، نومنتخب امریکی صدر کو آج سزا سنائی جائیگی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مالیاتی فراڈ کیس میں آج سزا سنائی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائی معطل کرنے کی درخواست 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروبار میں جعلسازی کے مجرم کی حیثیت سے سزا سنائی جائے گی۔
عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم شخص بننے کا داغ لگ جائے گا تاہم کارروائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی لازمی نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ روز قبل سزا سنانے والے جج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بعد ازاں نو منتخب امریکی صدر نے سزا سنائے جانے کے فیصلے کو تقریب حلف برداری تک مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔