آسٹریلیا نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز سے ہرا کر سیریز میں 1-2کی برتری حاصل کرلی ،پیٹ کمنز مرد میدان قرار پائے
آسٹریلیا نے بھارت کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی بارڈر؍ گواسکر ٹرافی میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ایم سی جی میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ کے پانچویں روز پوری بھارتی ٹیم 340 رنز ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت 340 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے دوسری اننگز میں صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔
یشوی جیسوال 84 اور ریشبھ پنت 30 رنز بنا سکے۔آسٹریلیا کی طرف شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے 3، 3 جبکہ نیتھن لیون نے 2 جبکہ مچل سٹارک اور ٹراوس ہیڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ ایم سی جی میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 228 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو نیتھن لیون 41 اور سکاٹ بولینڈ 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔
نیتھن لیون اپنے گزشتہ روز کے سکور میں اضافہ کیے بغیر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔سکاٹ بولینڈ 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بھارت کو میچ میں جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا ۔ بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 5 اور محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔آسٹریلوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت جواب میں پوری بھارتی ٹیم 340 رنز ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف 2 بیٹرز ہی ڈبل فیگر میں شامل ہو سکے۔یشوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے 3، 3 جبکہ نیتھن لیون نے 2 جبکہ مچل سٹارک اور ٹراوس ہیڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں بھارت کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی بارڈر /گواسکر ٹرافی میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔