مینزبگ بیش لیگ ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں منگل کو پنجہ آزمائی کریں گی
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 14 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لیگ میں کل(منگل کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 17واں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔
برسبین ہیٹ کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، دفاعی چیمپئن برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔
ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے، برسبین ہیٹ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 جنوری 2025 کو کھیلا جائے گا۔