گن اینڈ کنٹری کلب اوپن ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی
گن اینڈ کنٹری کلب اوپن ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح گن اینڈ کنٹری کلب کے سیکرٹری عمران افراز خان نے کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نعمان افضل کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں کھیلے گئے چیمپئن شپ میں 4 کیٹگریز کے مقابلوں میں 60 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18 اور سینئر پلس 45 ڈبلز کے مقابلوں شاملِ ہیں۔ مینز سنگلز کے مقابلوں میں امتیاز احمد، فرخ احمد، رانا عثمان، جبران اور عمیر خان نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں فاطمہ علی راجہ نے مشی کو اور صوفیہ طارق حیبا عمر کو ہرا دیا۔ بوائز انڈر 18 کے مقابلوں میں فہد حسن، جلال عباسی، ایان اختر اور علی حیدر نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔